یوکرین کا 5 روسی طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ

یوکرین نے روس کے 5 فوجی طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے یوکرین پر حملے کے اعلان کے بعد کیف، خرکیف، ڈنباس اور بلیک سی پورٹ سمیت یوکرین کے متعدد علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔

امریکا، برطانیہ، جرمنی اور اقوام متحدہ سمیت سمیت متعدد یورپی ممالک کی جانب سے روسی حملے کی مذمت کی گئی ہے جبکہ یوکرین کے صدر نے ملک میں مارشل لاء نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین کی مسلح افواج کو نشانہ بنایا جا رہا ہے تاہم شہروں آرٹلری اور میزائل حملے نہیں کیے جا رہے۔

اب یوکرین کی فوج کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مشرقی یوکرین کے علاقے لوہانسک میں 5 روسی طیارے مار گرائے ہیں۔

یوکرینی فوج کا مزید کہنا ہے کہ لوہانسک میں ایک روسی ہیلی کاپٹر کو بھی مار گرایا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*