یورپی یونین نے روسی سیٹلائٹ میڈیا کی نشریات پر پابندی لگادی

یوکرین پر حملے کے بعد یورپی یونین نے روسی سیٹلائٹ میڈیا کی نشریات پر پابندی لگادی۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی ( اے ایف پی) کے مطابق ایوان صدر یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ یورپی بلاک میں اسپوتنک اور آر ٹی کی نشریات پر پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یوٹیوب نے  بھی یوکرین پر حملے کے جواب میں روس کے نیوز چینلز  آر ٹی اور اسپوتنک کو پورے یورپ میں بلاک کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملے کرتے ہوئے جنگ کا آغاز کیا تھا جس کے بعد سے روس کو کافی پابندیوں کو سامنا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*