ہیڈ لائن پڑھ کر اچھا لگا مضبوط آسٹریلوی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، جیف لاسن

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر جیف لاسن کا کہنا ہے کہ ہیڈ لائن پڑھ کر اچھا لگا مضبوط آسٹریلوی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، آسٹریلیا کا طویل عرصہ سے پاکستان کا دورہ واجب الادا ہے۔

ایک بیان میں آسٹریلیا کے سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا نے 2019 کی ایشیزسیریز کے بعد بیرون ملک ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کا ایک بڑا ملک ہے، آسٹریلیا نے 24 برسوں سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے پاکستان ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے 2 سال پاکستان میں رہنے کا موقع ملا، پی ایس ایل اور دیگر سیریز کے ساتھ پاکستان میں کرکٹ واپس آچکی ہے۔

جیف لاسن نے کہا کہ آسٹریلیا کو ہار جیت کا سوچے بغیر پاکستان میں کرکٹ کھیلنی چاہیے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہونا ہے جبکہ راولپنڈی اور لاہور بھی ٹیسٹ میچز کے وینیوز میں شامل ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز جبکہ ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*