
کراچی میں شارع فیصل پر منسٹری آف فارن افئیر کے دفتر کے باہر صومالیہ میں بحری قزاقوں کے ہاتھوں غمال پاکستانیوں کے اہلخانہ کے احتجاج میں پولیس مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے پیاروں کی بحفاظت بازیابی کے لئے پر امن احتجاج کررہے ہیں، ہم پر لاٹھی چارج کرنا اور گرفتاریاں کرنا افسوسناک عمل ہے۔ پولیس کے کریک ڈاؤن کے بعد متاثرہ فیملیز ٹیپو سلطان پولیس اسٹیشن پہنچ گئیں، ٹیپو سلطان پولیس اسٹیشن پہنچنے والی فیملیز نے ز یر حراست افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
