ہائیکورٹ، گمشدہ شہریوں کی عدم بازیابی، سیکریٹری داخلہ و دفاع کو نوٹس جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ایم کیو ایم کے کارکن سمیت دیگر گمشدہ شہریوں کی بازیابی کے لیئے سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری دفاع کو نوٹس جاری کردیئے، درخواست کی سماعت پر عدالت نے پولیس رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ جے آئی ٹیز، صوبائی ٹاسک فورس سے کچھ برآمد نہیں ہو رہا، رپورٹس روایتی ہیں، کوئی پیش رفت نہیں، پولیس کچھ کرے تو کچھ نہ کچھ پیش رفت ہو، اعلیٰ پولیس افسران ان معاملات کو خود دیکھیں، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بتایا جائے کے پی کے حراستی مراکز میں لاپتا شہری رکھے تھے یا نہیں، عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو رپورٹس جمع کرانے کا حکم دیدیا،علاوہ ازیں مذکورہ بنچ نے شہری شمشاد علی کی بازیابی کی درخواست پر ملک بھر کے حراستی مراکز سے رپورٹس حاصل کر کے پیش کرنے کا حکم دیدیا، جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ وہی پرانی روایتی رپورٹس عدالت میں جمع کرادی جاتی ہیں،تفیتیشی افسر نے کہا کہ مختلف اداروں کو خطوط لکھے ہیں مگر جواب نہیں آیا، عدالت نے پولیس کی رپورٹس مسترد کردیں اور کہا کہ وفاقی ادارے کراچی سے لاپتا افرادکی بازیابی کے لیے تعاون کریں، عدالت نے ملک بھر کے حراستی مراکز سے رپورٹس حاصل کرکے 31 مئی تک پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*