گیس متاثرین کا دھرنا، ٹریفک جام

حسن اسکوائر پر سوئی سدرن کے ہیڈ آفس کے سامنے گیس کی عدم فراہمی پر شہر بھر احتجاجی ریلیاں پہنچ گئیں

منظور کالونی۔ شاہ فیصل کالونی سمیت دیگر علاقوں میں کئی روز سے گیس کی فراہمی معطلی پر مشتعل افراد کا مظاہرہ

سوئی سدرن آفس کے سامنے دھرنا،حکومت اور انتظٓامیہ کیخلاف نعرے، بدترین ٹریفک جام، گاڑیوں کی طویل قطاریں

کراچی ( کرائم رپورٹر ) حسن اسکوائر پر سوئی سدرن کے ہیڈ آفس کے سامنے گیس کی عدم فراہمی پر شہر بھر احتجاجی ریلیاں پہنچ گئیں، مشتعل افراد نے دھرنا دے کر ٹریفک معطل کردیا بدترین ٹریفک جام ہوگیا مختلف علاقوں میں گیس کی عدم دستیابی کا شکار لوگوں کی بڑی تعداد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، احتجاج کر رہے ہیں ،منظور کالونی۔ شاہ فیصل کالونی سمیت دیگر علاقوں میں کئی روز سے گیس کی فراہمی معطل ہے مظاہرین کبھی سڑکوں کو بلاک کر دیتے ہیں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگ اپنا اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں نیوٹاون تھانے کے Sho محمد سعود نے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کئے ہیں یقین دھانی کے بعد منظور کالونی اور شاہ فیصل کے عوام واپس چلے گئے اب کسی اور علاقے کے گیس بجلی پانی کے ستائے عوام پرامن احتجاج کر رہے ہیں علاقہ پولیس کے ساتھ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی خاصی بڑی تعداد موجود ہے علاقے میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*