گیس سلنڈر کے دھماکے، خاتون ہلاک، 10 جھلس گئے

کراچی میں آتشزدگی اور گیس سلنڈر کے دھماکوں کا سلسلہ جاری، جمشید روڈ، اورنگی اور لیاقت آباد میں خوفناک واقعات

جمشید روڈ پر سینٹرل جیل کے سامنے مکینک کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکا، چار دکانوں ، فلیٹ اور دو کاروں میں آگ بھڑک اٹھی

چارافراد جھلس کرزخمی، لیاقت آباد میں آتشزدگی کے باعث گھر جل کرتباہ ہوگیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کی تفتیش جاری، پولیس

اورنگی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے مکان میں آگ بھڑک اٹھی، ایک ہی خاندان کے 6افراد جھلس گئے، ایک خاتون اسپتال پہنچ کر جاں بحق

کراچی (کرائم رپورٹر) شہر میں گیس سلنڈر کے دھماکوں اور آتشزدگی کا سلسلہ جاری ہے جمشید روڈ، اورنگی اور لیاقت آباد میں خاتون جھلس کر ہلاک جبکہ ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت دس افراد جھلس گئے جبکہ ایک مکان ، 4 دکا نیں دو رہائشی فلیٹ اور 2 کاریں جل گئے تفصیلات کے مطابق جمشید روڈ پر سینٹرل جیل کے سامنے مکینک کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سےدھماکا ہوا، جس کی آگ نے 4 دکانوں، ایک رہائشی فلیٹ اور 2 کاروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے میں 4 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔آتش زدگی کے نتیجے میں جھلس کر زخمی ہونے والے دکان کے ملازمین اور چوکیدار کو سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ دکان کے اوپر فلیٹوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔علاقہ مکینوں کے مطابق مکینک کی دکان میں گیس سلنڈر رکھا تھا، جو زور دار دھماکے سے پھٹا اور آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے کی آواز سن کر بڑی تعداد میں لوگ گھروں سے نکل آئے۔دکان میں سلنڈر پھٹنے سے لوہے کے ٹکڑے دکان کے اوپر واقع رہائشی فلیٹ اور سڑک کے دوسری طرف آئل کی دکان میں جا گرے، جس سے وہاں بھی آگ لگ گئی۔آتشزدگی کے وقت حفاظتی اقدامات کے تحت کے الیکٹرک کے عملے کی مدد سے متاثرہ عمارت کی بجلی منقطع کروا دی گئی تھی آگ لگنے کے نتیجے میں مکینک کی دکان کے باہر کھڑی 2 کاریں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا تھا، جنہوں نے بعد ازاں چیکنگ کے بعد کلیئر قرار دیا۔ زخمیوں کی شناخت 30 سالہ عمران ولد موسیٰ ، 29 سالہ عثمان ولد مظہر حسین ، 45 سالہ معین ولد جعفر اور 28 سالہ تیمور ولد جمشو کے نام سے کی گئی۔ اورنگی ٹا ?ن کے علاقہ منصور نگر سیکٹر ساڑھے گیارہ گلی نمبر 2 میں قائم گھر کے اندر آگ بھڑکنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جب کہ ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں۔ ایس ایچ او اقبال مارکیٹ امین مغل نے بتایا کہ بشیر نامی شخص کے گھر میں اہلخانہ نے سردی سے بچنے کے لیے چولہا جلایا ہوا تھا، اس دوران قریب رکھی ہوئی پیٹرول کی بوتل گری جس کی وجہ سے فوری ا?گ بھڑک اٹھی اور قریب رکھی ہوئی چارپائی سمیت دیگر سامان میں ا?گ بھڑک اٹھی ا?گ کو بجھانے میں گھر کا سربراہ 58 سالہ محمد بشیر 30 فیصد تک جھلس گیا جبکہ اس کے 3 بیٹے 16 سالہ سفیان 40 فیصد، 18 سالہ حسن 100 فیصد، 28 سالہ ذیشان 70 فیصد، بیٹی 20 سالہ سونیہ اور بشیر کی بہو نورین زوجہ زیشان 60 فیصد تک جھلس کر زخمی ہوگئی جنھیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کردیا گیا جبکہ گھر میں لگنے والی ا?گ اہل محلہ نے اپنی مدد ا?پ کے تحت بجھا دی۔ایدھی ذرائع کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والی نورین دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی، خاتون کی میت کو سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے منتقل کردیا گیا ہےبق لیاقت آباد نو نمبر پلاٹ 12/52 کے فورتھ فلور پر واقع گھر میں آتشزدگی کے باعث گھر جل کر تباہ ہوگیا تاہم کوئی جانی نقسان نہیں ہوا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*