کے ڈی اے سے ریٹائرمنٹ کے باوجود جاوید مائیکل تاحال سیٹ پر براجمان، مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بیک ڈیٹ میں پلاٹوں کے ریکارڈ میں مسلسل رد و بدل کرنے میں مصروف

کے ڈی اے کے پلاٹس میں مبینہ بے ضابطگیاں، متاثرین کو پلاٹ نہ مل سکے

کراچی (رپورٹ AR Malik) — ادارہ ترقیات کراچی (KDA) کے پلاٹوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق Plot No. R-7 اور R-8، ST-33، سیکٹر 5-D، نارتھ کراچی، جن کی مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے، مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے Alternate کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ پلاٹس مبینہ طور پر اپنے بیٹے کے سسرایاز کے نام کیے گئے، جبکہ ST-68، سیکٹر 5-F، نارتھ کراچی میں بھی مبینہ طور پر فرنٹ مین کے نام پر پلاٹ کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ کارروائیوں کے نتیجے میں متاثرین کو پلاٹ نہیں مل سکے۔

واضح رہے کہ قومی اخبار ماضی میں بھی جاوید مائیکل کے خلاف KDA میں پلاٹوں سے متعلق مبینہ بے ضابطگیوں، کاغذات میں مبینہ جعل سازی، پلاٹ ہتھیانے اور مالی بے قاعدگیوں کے الزامات کے حوالے سے خبریں شائع کر چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق جاوید مائیکل سے متعلق مختلف سرکاری اداروں کی تحقیقات اور قانونی کارروائیاں بھی جاری رہی ہیں، جبکہ نیب سے متعلق معاملے میں عدالتی کارروائی/ٹرائل زیرِ سماعت ہونے کا بھی دعویٰ کیا جاتا ہے۔ تاہم ان معاملات میں حتمی فیصلہ متعلقہ عدالت یا مجاز ادارے ہی کرے گا۔

قومی اخبار نے موجودہ معاملے سے متعلق اہم دستاویزات حاصل کرلی ہیں، جن کی روشنی میں مزید تفصیلات اور انکشافات منظر عام پر لاے جاینگے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*