کے الیکٹرک کی ٹیرف بڑھانے کی اپیل مسترد، لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خدشہ

اسلام آباد : کے الیکٹرک کی نیپرا کے نظرثانی شدہ ٹیرف کے خلاف دائر اپیل کو مسترد کرتے ہوئے بجلی کا 32.37 روپے فی یونٹ کا نظرثانی شدہ ٹیرف برقرار رکھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے اپیلٹ ٹربیونل نے کراچی کو بجلی فراہم کرنے وال ادارے کے الیکٹرک کی نیپرا کے نظرثانی شدہ ٹیرف کے خلاف دائر اپیل کو مسترد کر دیا۔

اپیلٹ ٹربیونل نے 11 ماہ کی طویل سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے بجلی کا 32.37 روپے فی یونٹ کا نظرثانی شدہ ٹیرف برقرار رکھا ہے اور پاور یوٹیلیٹی کی ٹیرف بڑھانے یا تبدیل کرنے کی درخواست کو یکسر خارج کر دیا۔

واضح رہے کہ نيپرا نے 2025 میں کے الیکٹرک کے لیے 39 روپے فی یونٹ کا ٹیرف جاری کیا تھا۔

تاہم بعد ازاں ریگولیٹری اتھارٹی نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے اس ٹیرف کو معطل کر دیا تھا اور 32.37 روپے فی یونٹ کا نیا ریٹ مقرر کیا تھا۔

کے الیکٹرک نے اس فیصلہ کے خلاف اپیلٹ ٹربیونل سے رجوع کیا تھا، جس نے اب نیپرا کے فیصلے کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔

یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کے الیکٹرک شدید مالی مشکلات کا شکار ہے اور بینکوں کی جانب سے نئی مالی اعانت روکنے اور پرانے کریڈٹ لائنز کی فوری واپسی کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*