
کراچی کے تاجر میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن نے کارروائی آگے بڑھاتے ہوئے دو تحقیقاتی صحافیوں کی ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ حاصل کی ہے، جس کے دوران صحافیوں نے بتایا کہ اگر پہلے دن موبائل فون سے شواہد حاصل کر لیے جاتے تو کیس فوری حل ہو سکتا تھا، تاہم پولیس نے غلط پاسورڈز داخل کر کے موبائل فون کا ڈیٹا اور شواہد ہی ضائع کر دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقتول کے فون میں والدین کو بھیجے گئے آخری میسج سمیت کئی اہم ثبوت موجود تھے جو پولیس کی غفلت کی وجہ سے ضائع ہو گئے اور تحقیقاتی عمل شدید متاثر ہوا۔
