کیا عاصم اور میرب کی منگنی ایک سال قبل ہوئی تھی؟

20 مارچ کی شب اپنی دیرینہ دوست ماڈل و اداکارہ میرب علی سے منگنی کا اعلان کرنے والے معروف گلوکار عاصم اظہر سے متعلق سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ان کی منگنی ایک سال قبل ہی ہوگئی تھی۔

عاصم اظہر اور میرب علی سے متعلق کچھ عرصے سے خبریں زیر گردش تھیں کہ دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جب کہ ان خبروں کی گلوکار نے تردید کردی تھی۔
منگنی کے اعلان کے بعد انسٹاگرام کے کچھ پیجز نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ان کی منگنی جولائی 2021 میں ہوگئی تھی جس کی وجہ میرب کی والدہ روزینہ خان کی انسٹاگرام پوسٹ تھی۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق میرب کی والدہ نے اپنی اور عاصم کی والدہ گلِ رانا کی تصویر 21 جولائی 2021 کو انسٹاگرام پر لگائی تھی جس میں دونوں نے عاصم کی منگنی والا لباس پہن رکھا تھا جب کہ ہیئر اسٹائل بھی ایسا ہی تھا۔صارفین یہ دعویٰ بھی کررہے ہیں کہ یہ تصویر وائرل ہونے کے بعد روزینہ خان نے اسے اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیا تھا جس کی وجہ سے یہ تصویر اب ان کے انسٹاگرام پر نہیں ہے۔

کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ منگنی کی تصاویر میں میرب کے بال لمبے ہیں جب کہ آج کل انہوں نے بال چھوٹے کروارکھے ہیں۔

دوسری جانب میرب علی نے ان تمام خبروں کی تردید کردی اور انسٹاگرام پر جاری بیان میں مداحوں سے منگنی کی جعلی تاریخیں اور دیگر جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کرنے کا کہا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں تمام چاہنے والوں کی محبت اور دعاؤں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*