کورونا کیسز: محکمہ صحت پنجاب نے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا

لاہور: محکمہ صحت  پنجاب  نے کورونا کیسز کے پیش نظر نئی  ہدایات جاری کردیں۔

محکمہ صحت کے مطابق کاروباری مراکز  کورونا ضوابط کے تحت مکمل کھولے جاسکتے ہیں جب کہ ریسٹورینٹس میں صرف ویکسی نیٹڈ افراد کو آنے کی اجازت ہوگی۔

محکمہ صحت کا کہنا  ہےکہ شادی کی ان ڈور تقریبات میں 300 اور آؤٹ ڈور   تقریبات میں 500 افراد شرکت کرسکیں گے۔

محکمہ صحت کے مطابق مزارات اور جِم میں صرف ویکسی نیٹڈ افراد جاسکتے ہیں جب کہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی صرف ویکسی نیٹڈ افراد ہی حصہ لے سکتے ہیں، 100  فیصد ویکسی نیشن کی صورت میں دفاتر مکمل  اسٹاف کے ساتھ کھل سکتے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ 70 اور ٹرینیں 80 فیصد مسافروں کے ساتھ چل سکیں گی۔

محکمہ صحت کے مطابق کم از کم سنگل ڈوز لگوانے پر تعلیمی ادارے 100 فیصد حاضری  کے ساتھ کھولے جاسکتے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کا یہ ہدایت  نامہ 21 فروری تک  نافذ رہے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*