کفایت شعاری مہم، سرکاری فیول میں 50 فیصد کمی اور 50 فیصد گاڑیاں گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے قومی وسائل کی بچت اور مالی نظم و ضبط کے قیام کے لیے باضابطہ کفایت شعاری مہم کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے اہم نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ فیصلے کے تحت تین ماہ کے لیے تمام بیرون ملک سرکاری دوروں اور سفر پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ ناگزیر صورت میں وزرا، مشیران اور سرکاری افسران صرف اکانومی کلاس میں سفر کے مجاز ہوں گے۔ مزید برآں، حکومت نے 50 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی میں بھی 50 فیصد کی واضح کمی کر دی گئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*