
وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے حیدرآباد میں یومِ دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کی تشکیل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئینی تقاضوں اور آبادی کے تناسب کے مطابق نئے انتظامی یونٹس کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں انتظامی بہتری کے لیے جدوجہد کا آغاز ہو چکا ہے اور تمام راستے بالآخر عوامی مسائل کے حل اور ترقی کی منزل کی طرف جاتے ہیں۔
