کروڑوں پتی KDA ہیڈ کلرک کو اینٹی کرپشن نے گھیر لیا

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں ملازمت کے بعد شاہانہ انداز اختیار کرنے والا جاوید مائیکل تحقیقات کے نرغے میں آگیا

شہری کی درخواست پر اورنگی ٹاﺅن سے کسمپرسی کا ماضی رکھنے والے KDA ہیڈ کلرک جاوید مائیکل کو محکمہ انسداد رشوت ستانی کا نوٹس

فرنٹ مین رشتے داروں ‘ سیاسی سرپرستوں کو نوازنے اور جائیددادیں بنانے کیخلاف خبروں کی اشاعت پر ابتدائی تحقیقات تسلی بخش

جاوید مائیکل کے اپنے خلاف انکوائری رکوانے کے مختلف حربے اور ادارے پر اپنا اثر ورسوخ استعمال کرنے کی کوششیں جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاو¿ن کا رہائشی اور غربت زدہ کسمپرسی کا پس منظر رکھنے کے بعد KDA میں آکر کروڑوں روپے کی جائیدادیں بنانے اور ٹھاٹ بھاٹ کی شاہانہ زندگی بسر کرنے والے ہیڈ کلرک جاوید مائیکل کے خلاف عام شہری کی درخواست پر محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات کاآغاز کردیا ہے اور’ مذکورہ ہیڈ کلرک کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے ‘ تفصیلات کے مطابق روز نامہ قومی اخبار میں کسمپرسی کا ماضی رکھنے والے کروڑ پتی ہیڈ کلرک جاوید مائیکل اور اور اس کے فرنٹ مین ‘ بہن ‘ بہنوئی ‘ بھانجے اور قمر ٹیڈی جیسے نامور دہش تگرد سمیت دیگر سیاسی سرپرستوں کیخلاف قومی اخبار گروپ میں خبروں کی اشاعت کے بعد اور کراچی کے ایک شہری کی درخواست پر محکمہ اینٹی کرپشن نے جاوید مائیکل کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ‘ محکمے نے شکایت کے تسلی بخش ہونے کی بنا پر KDA ہیڈ کلرک جاوید مائیکل کو نوٹس بھیج دیا اور اس کی بفرزون سیکٹر 15/A/5کے مکان نمبر R/72 سیکٹر 15/A/3 میں واقع مکان R/574 اسی سیکٹر میں واقع دوسرا مکان نمبر R/13 سیکٹر A/11 میں واقع مکان نمبر R/638 ودیگر جائیدادوں کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔ دوسری طر ف جاوید مائیکل نے اپنے خلاف انکوائری رکوانے کے لیے مختلف حربے اختیار کرنے کے ساتھ ادارے میں اپنا اثرورسوخ استعمال کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں،۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*