کراچی: گورنمنٹ گرلز پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکول گول مارکیٹ، ناظم آباد نمبر 3 میں ورلڈ اسپیس ویک کے حوالے سے ورکشاپ

کراچی (ضلع وسطی):
ورلڈ اسپیس ویک کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلز پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکول گول مارکیٹ، ناظم آباد نمبر 3 میں ضلع وسطی کے سائنس اساتذہ کے لیے معلوماتی ورکشاپ منعقد ہوئی۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع وسطی سید نواز علی شاہ جیلانی کی نگرانی اور سینئر پرنسپل و پروگرام آرگنائزر، ورلڈ اسپیس ویک، ڈسٹرکٹ سینٹرل، پروفیسر صائمہ فہیم کی میزبانی میں منعقدہ ورکشاپ میں 150 سے زائد سائنس اساتذہ نے شرکت کی۔

پروفیسر صائمہ فہیم نے شرکاء کو خلائی سائنس، انسانی خلائی سفر، راکٹ ٹیکنالوجی اور ورلڈ اسپیس ویک کے مقاصد پر بریفنگ دی، جبکہ طلبہ میں سائنسی شعور اور تخلیقی سوچ اجاگر کرنے کے لیے مختلف سائنسی سرگرمیوں کے انعقاد کی رہنمائی فراہم کی۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے اساتذہ پر تحقیق، تخلیقی سوچ اور سائنسی سرگرمیوں کے فروغ پر زور دیا۔ پروفیسر صائمہ فہیم نے کہا کہ ورلڈ اسپیس ویک طالبات کو خلائی سائنس اور جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کا بہترین موقع ہے۔ اختتام پر شرکاء نے اپنے اسکولوں میں مختلف سائنسی سرگرمیوں کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*