کراچی کے علاقے کورنگی میں تیز رفتار بس کی ٹکر سے ایک بھائی جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

کراچی کے علاقے کورنگی بلال کالونی میں تیز رفتار بس نے دو بھائیوں کو کچل دیا۔

پولیس کے مطابق کورنگی بلال کالونی میں بس کی ٹکر سے ایک بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جاں بحق شخص کی شناخت راشد جبکہ زخمی بھائی کی مسعود کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ بس اور ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، متوفی راشد بھائی کے ہمراہ نادرا میگا سینٹر جارہا تھا کہ راستے میں بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔

بھائی ارشد نے بتایا کہ ہماری برمی کالونی میں الیکٹرونکس کی دکان ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*