کراچی کے علاقے کورنگی میں تاجر سے ڈکیتی کی واردات، ڈاکو 2 کروڑ روپے سے زائد لوٹ کر فرار

کراچی:کورنگی ڈیڑھ نمبر پر تاجر سے ڈکیتی کی واردات کے دوران  کار اور موٹر سائیکل پر سوار ڈاکو 2 کروڑ روپے سے زائد لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تاجر اپنے ڈرائیور اور سکیورٹی گارڈ کے ساتھ رقم جمع کروانے جا رہا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان سکیورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی چھین کرلےگئے جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان سفید کار اور اس کے پیچھے دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ تاجر نے واقعے کا مقدمہ درج نہیں کرایا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*