کراچی کے علاقے طارق روڈ سے کار لفٹرز معروف سندھی فنکار طفیل سنجرانی کی گاڑی لے اڑے

کراچی(23 اپریل 2026):کراچی کے علاقے طارق روڈ سے کار لفٹرز معروف سندھی فنکار طفیل سنجرانی کی گاڑی لے اڑے۔ واقعے کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

طفیل سنجرانی کے مطابق انہوں نے شام 7 بجے طارق روڈ پر پارکنگ میں اپنی گاڑی کھڑی کی تھی، تاہم جب وہ تھوڑی دیر بعد واپس آئے تو گاڑی وہاں موجود نہیں تھی۔

فنکار نے پولیس کو بتایا کہ گاڑی میں ایک قیمتی کیمرا اور دیگر اہم ذاتی سامان بھی موجود تھا جو چور اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

پولیس نے فنکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش اور گاڑی کی برآمدگی کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل گلستان جوہر بلاک 16 میں بنگلے میں ڈکیتی ہوئی جہاں 3 ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بناکر 43 لاکھ سے زائد کیش اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔ 3 ملزمان سلور کار میں آئے، چوتھا ساتھی گاڑی میں موجود رہا جبکہ واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

گلستان جوہر بلاک 16 میں بنگلے میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو ماسک پہن کر آئے، شاپنگ بیگ میں مال بھر کر فرار ہوگئے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*