کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری: آٹے کی فی کلو قیمت میں 6 روپے کمی کا اعلان

کراچی (12 اکتوبر 2026): شہر قائد کے باسیوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ چند روز سے کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری تھا، جس نے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں اضافہ کر دیا تھا۔

تاہم اب بڑی خوشخبری یہ ہے کہ سندھ حکومت اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے کامیاب مذاکرات کے بعد عوام کے لیے عارضی ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے اور فلور ملز نے آٹے کی فی کلو قیمت میں 6 روپے کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیر خوراک سندھ اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کے بعد فیئر پرائس شاپس پر آٹا 6 روپے فی کلو سستا فروخت کیا جائے گا۔

اس حوالے سے فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ کے وائس چیئرمین عابد محسود کا کہنا ہے کہ قیمت میں کمی کے باوجود گندم کی دستیابی ایک بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت فلور ملرز کو خود گندم درآمد کرنے کی اجازت دے تو گندم 100 روپے فی کلو تک درآمد کی جا سکتی ہے، جس سے عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

دوسری جانب فلور ملز ایسوسی ایشن نے یہ بھی انتباہ دیا ہے کہ اگر گندم کی قلت دور نہ کی گئی تو آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*