کراچی کنگز کے محمد عامر فٹ ہوگئے

پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں مسلسل تین میچ ہارنے والی کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے انجری سے نجات حاصل کرلی ہے۔

کراچی کنگز ان دنوں مشکلات کا شکار ہے اور اپنے تینوں میچ ہار چکی ہے لیکن کراچی کنگز کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر فٹ ہوگئے ہیں۔

ہمسٹرنگ انجری کا شکار محمد عامر نے پی ایس ایل سیزن سیون کا ایک بھی میچ نہیں کھیلا لیکن وہ آج ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں پورے ردھم کے ساتھ بولنگ کرتے نظر آئے۔

کراچی کنگز اپنا چوتھا میچ 4 فروری کو پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی، امکان ہے کہ محمد عامر زلمی کے خلاف میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

دوسری جانب پشاور زلمی میں شامل افغانستان کے حضرت اللہ زازئی نے بھی کورونا کو شکست دینے کے بعد اسکواڈ کے ساتھ پریکٹس شروع کردی ہے، وہ ہائی پرفارمنس سینٹر میں کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس کرتے نظر آئے۔

پشاور زلمی کے ہی ثاقب محمود کے حوالے سے ٹیم ترجمان نے بتایا کہ وہ کل کراچی پہنچیں گے، جہاں تین روزہ قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

لاہور قلندرز نے بھی آج بھرپور پریکٹس کی اور سیناریو بیس میچ کھیلا، جس میں بلے بازوں کو مختلف ہدف دیئے گئے جبکہ بولرز کو رنز کم دینے کا ہدف دیا گیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*