کراچی: کم عمر لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار، مغویہ بازیاب

کراچی (کرائم رپورٹر) کیماڑی انوسٹی گیشن پولیس نے جدید تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے کم عمر مغویہ کو بازیاب کرا لیا جبکہ ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیماڑی ساؤتھ زون مسرور احمد جتوئی نے بتایا کہ 20 سالہ مصباح 20 مارچ کو بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سے لاپتہ ہوگئی تھی، جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انسپکٹر سروان جام ساقی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے مغویہ کا سراغ لگایا اور اسے بحفاظت بازیاب کرایا۔مغویہ کی نشاندہی پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم شعیب ولد تاج محمد کو گرفتار کر لیا۔ دورانِ تفتیش معلوم ہوا کہ ملزم نے سوشل میڈیا ایپ اسنیپ چیٹ کے ذریعے مغویہ کو جھانسہ دے کر اپنے جال میں پھنسایا۔ ملزم، جو ایک بنگلے پر ڈرائیور کے طور پر کام کرتا ہے، نے گاڑیوں اور بنگلے کی تصاویر بھیج کر خود کو کاروباری شخصیت ظاہر کیا اور مغویہ کو سنہری مستقبل کے خواب دکھا کر ساتھ لے گیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم نے مغویہ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا، جس کی تصدیق ابتدائی طبی معائنے سے ہو گئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ اس سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*