کراچی: کشمیر روڈ پر شہری کی ٹارگٹ کلنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں کشمیر روڈ پر کار پر ٹارگٹڈ فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جسے پولیس نے مقدمے کی کارروائی کا حصہ بنا لیا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں کلاشنکوف بردار ملزمان کو گاڑیوں کے بیچ موٹرسائیکل پر دندناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دو میں سے ایک ملزم نے کار پر کلاشنکوف سے انتہائی قریب سے فائرنگ کی۔

واردات میں ملوث ایک ملزم موٹرسائیکل پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، دوسرے ملزم نے موٹرسائیکل سے اتر کر اطمینان سے کار پر گولیاں برسائیں۔

واردات کے بعد دونوں ملزمان پرسکون انداز میں فرار ہو گئے، پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*