کراچی: کریم آباد انڈر پاس میں موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، حادثے میں دو دوست جاں بحق

کراچی : کریم آباد انڈر پاس میں موٹر سائیکل سلپ ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے نتیجے میں سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے ، متوفی نوجوان دوست تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کریم آباد انڈر پاس میں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سلپ ہو کر فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس نے بتایا حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت اظہر اور شہباز کے نام سے ہوئی، دونوں متوفی نوجوان آپس میں گہرے دوست تھے اور گلبرگ کے رہائشی تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیا اور ضروری ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔

گذشتہ روز مائی کلاچی روڈ پر ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا تھا، ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ لاش قانونی کارروائی کیلیے سول اسپتال پہنچائی گئی، تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

خیال رہے کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز رفتار ٹرالرز کی ٹکر سے موٹرسائیکل سواروں کے جاں بحق ہونے کے متعدد افسوسناک حادثات پیش آتے رہے ہیں۔ ان حادثات میں مائی کلاچی روڈ، کریم آباد، ڈیفنس اور سپر ہائی وے جیسے اہم مقامات پر شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*