کراچی کا فضائی معیار خراب، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر

پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی کا فضائی معیار انتہائی خراب ہوگیا۔ شہر قائد میں فضائی آلودگی میں دنیا میں سب سے زیادہ بڑھ گئی۔ ائیر کوالٹی انڈیکس میں کراچی تیسرے نمبر پر ہے۔

دنیا بھر میں فضائی آلودگی کا معیار بتانے والے ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق اس وقت کراچی کا فضائی معیار خراب ہے۔ انڈیکس پر کراچی میں ائیر کوالٹی انڈیکس 163 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں گزشتہ کئی دنوں سے فضائی معیار خراب ہے۔ گزشتہ ہفتے ائیرکوالٹی انڈیکس میں کراچی دنیا کے تمام شہروں میں پہلے نمبر پر بھی آگیا تھا جبکہ شہر میں آلودہ زرات کی مقدر 200 پرٹیکیولٹ میٹرز سے بھی تجاوز کرگئی تھی۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں آلودہ ترین شہروں میں آج بھارتی دارلحکومت دہلی پہلے نمبر پر ہے جبکہ چین کا شہر بیجنگ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

ائیرکوالٹی انڈیکس میں 151سے 200 تک آلودگی مضر صحت ہے جبکہ 201 سے 300درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے، 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*