لیاری میں ایک نوجوان کے ساتھ انسانیت سوز سلوک اور وحشیانہ تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے

کراچی(17 اکتوبر 2026): ڈیفنس کی حدود میں پیش آنے والی ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے سونے کی ڈکیتی کا واقعہ ڈرامہ نکلا۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی کے علاقے ساحل پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آنے والی ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے سونے کی ڈکیتی کا واقعہ ڈرامہ نکلا ہے۔
پولیس نے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والے ڈرائیور اور ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ شہری سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا سونا اور موبائل فون چھینے جانے کی اطلاع دی گئی تھی۔ ساحل پولیس نے جدید ٹیکنالوجی، سی سی ٹی وی فوٹیجز اور تکنیکی بنیادوں پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگایا اور اس دوران گاڑی سمیت تمام سامان بھی برآمد کر لیا۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ مبینہ ڈکیتی کا واقعہ دراصل ایک خاندانی تنازع کا نتیجہ تھا۔ عائشہ نامی خاتون نے اپنے ڈرائیور حیدر کے ذریعے یہ ڈرامہ رچایا تھا، جبکہ ڈرائیور حیدر نے اس مکروہ عمل کے لیے دو دیگر افراد کی مدد حاصل کی تھی۔
پولیس کے مطابق، ابتدائی تفتیش کے دوران ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے سونے کی اصل موجودگی بھی مشکوک پائی گئی ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق، مدعیہ نے اس پورے واقعے کو خاندانی معاملہ قرار دیتے ہوئے فی الحال مزید کوئی قانونی کارروائی نہ چاہنے کا اظہار کیا ہے، تاہم گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کی دیگر قانونی کارروائی جاری ہے۔
