کراچی: ڈیفنس میں خاتون کا بہن بھائی پر تشدد کا معاملہ، انکوائری میں ایس ایس پی کورنگی ذمہ دار قرار، کارروائی کی سفارش

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں خاتون کی جانب سے بہن بھائی پر تشدد کے معاملے کی انکوائری رپورٹ مکمل کر لی گئی۔

جیو نیوز نے تحقیقاتی کمیٹی کی انکوائری رپورٹ کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔

ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ میں ایس ایس پی کورنگی فدا جانوری کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے، متاثرہ فیملی کے خلاف درج مقدمے کو بی کلاس یعنی خارج کردیا گیا ہے اور ڈسٹرکٹ کورنگی کے 4 اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا کہا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے رپورٹ کی روشنی میں ایس اچ او درخشاں راشد علی، ایس آئی او عمران اور پولیس موبائل افسر آفتاب کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، رپورٹ میں متاثرہ فیملی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے انکوائری کمیٹی نے ویڈیو میں نظر آنے والی دو خواتین اور ایک مرد پر مقدمہ درج کرنے کی سفارش بھی کی ہے اور کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی کورنگی فدا جانوری کی طرف سے معاملے میں انتظامی غفلت برتی گئی لہٰذا ایس ایس پی کورنگی فدا جانوری کیخلاف کارروائی کی جائے۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا کا کہنا ہے ویڈیو میں تشدد کرنے والے تمام افراد فدا جانوری کے قریبی رشتے دار ہیں، واقعے سے متعلق شفاف تحقیقات کی گئی ہیں، انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داران کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کی انکوائری رپورٹ ایڈیشنل آئی جی کوبھجوادی گئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*