
کراچی ( کرائم رپورٹر ) ڈیفنس فیز 8 میں پراپرٹی ڈیلر کے قتل کے بعد تاجروں میں خوف وہراس تاجروں نے پراپرٹی ڈیلر سید میراج حسن کے قتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا ڈیفنس فیز 8 میں سید میراج حسن کے قتل پر پیبرا کے صدر عاطف زیدی کی شدید مذمت، قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ ڈیفنس فیز 8 (ساحل اسٹریٹ 25، Emaar کے قریب) میں پراپرٹی ڈیلر سید میراج حسن کا بہیمانہ قتلپریزیڈنٹ (PREBA) عاطف زیدی کی جانب سے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمتعاطف زیدی کی حکومت، آئی جی سندھ اور وزیرِ داخلہ سے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہکراچی کے پوش علاقے ڈیفنس ہاو¿سنگ اتھارٹی (DHA) فیز 8 میں سکیورٹی کے انتظامات پر ایک بار پھر شدید سوالیہ نشان لگ گئے ہیں، جہاں ساحل اسٹریٹ 25 (عمار کے قریب) ہوم وے اسٹیٹ کلفٹن سے وابستہ پراپرٹی کے کاروبار سے جڑے نہایت نفیس اور شفیق انسان سید میراج حسن کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا، جس نے پورے کاروباری اور سماجی حلقوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس اندمناک واقعے پر پراپرٹی ایسوسی ایشن (PREBA) کے صدر عاطف زیدی نے گہرے دکھ اور شدید رنج کا اظہار کرتے ہوئے اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایک “گیٹڈ اور محفوظ” کمیونیٹی کے اندر اس نوعیت کا اندھا دھند تشدد اور قاتلوں کا باآسانی فرار ہو جانا انتہائی تشویشناک ہےعاطف زیدی نے اپنے جاری کردہ بیان میں حکومتِ سندھ، آئی جی سندھ اور صوبائی وزیرِ داخلہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کا ذاتی نوٹس لیتے ہوئے قاتلوں کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لائیں، واقعے میں ملوث عناصر کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیجز فوری طور پر سامنے لائی جائیں اور اس کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔ پیبرا کے صدر نے شہید سید میراج حسن کے اہل خانہ اور لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پیبرا اس مشکل گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے
