کراچی پولیس کی کارروائی، سنگین وارداتوں ملوث ملزم گرفتار

کراچی میں ایس آئی یو اور سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فرمان ملنگی گروپ کا کارندہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کا گینگ قبل ازیں سکھن کے علاقے میں ہونے والے پولیس مقابلے میں بھی ملوث ہے جس میں ملزمان زخمی ہوئے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک ڈکیت امجد علی عرف طورے ولد باچہ خان کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر کے ایک پستول برآمد کرلی گئی۔

پولیس مقابلے کی تفصیل

سنگین وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے کارندے کی موجودگی کی اطلاع پر ایس آئی یو کی پولیس پارٹی نے ملزم کی گرفتاری کے لیے اندرون ندی لیاری ایکسپریس وے علاقہ تھانہ لیاقت آباد پہنچی جیسے ہی پولیس پارٹی کا ملزم سے سامنا ہوا،ملزم نے پولیس پارٹی پر جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ شروع کردی۔

پولیس پارٹی نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی جس سے ملزم زخمی ہوگیا اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس مقابلہ اور ناجائز اسلحے کی برآمدگی پر ملزم کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں دہشتگردی اور ناجائز اسلحہ ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملزم اس سے پہلے بھی سنگین مقدمات میں بند ہوچکا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*