کراچی: پولیس انٹرویو یا “جادوئی شو”؟ نتائج نے سب کو حیران کر دیا

کراچی : تعلیمی اداروں میں ویڈ فروخت کرنے والے3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، جن میں 2 یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے بین الصوبائی گروہ کا انکشاف ہوا، جس کے بعد وفاقی حساس ادارے اور گارڈن پولیس نے بڑی مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن میں ایک نجی یونیورسٹی کے 2 طلبہ بھی شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں حماس، عامر نجیب اور مہزور شامل ہیں، ملزم حماس اور عامر نجیب یونیورسٹی کے طالب علم ہیں جو تعلیمی اداروں کے اندر منشیات کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔

ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی ‘ویڈ’ (منشیات) برآمد کی گئی ہے۔

دورانِ تفتیش ملزمان نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں، ملزم مہزور یہ منشیات گوادر سے کراچی لاتا تھا، جہاں اسے گرام کے حساب سے دیگر ساتھیوں میں تقسیم کیا جاتا تھا۔

یہ ملزمان مختلف اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیز میں جا کر طلبہ کو نشانہ بناتے اور انہیں منشیات فروخت کرتے تھے۔

سٹی ڈسٹرکٹ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ گروہ بین الصوبائی سطح پر پولیس کو پہلے ہی مطلوب تھا، ملزمان نے باقاعدہ ایک نیٹ ورک پھیلا رکھا تھا تاکہ نوجوان نسل کو اس لت میں مبتلا کیا جا سکے۔

پولیس اب گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے اور مزید کارروائیوں کے لیے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*