
وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کے مطابق کراچی پورٹ سے یورپ کی 7 اہم بندرگاہوں کے لیے براہ راست شپنگ رابطہ بحال کر دیا گیا ہے؛ کراچی گیٹ وے ٹرمینل سے MSC نے اپنی پریمیم ‘آئی پاک’ (IPAK) سروس کو دوبارہ شروع کر دیا ہے، جس کے تحت ہفتہ وار شپنگ سروس فراہم کی جائے گی، اس اقدام سے پاکستانی برآمد کنندگان کو بڑا ریلیف ملے گا اور یورپی منڈیوں تک مال کی رسائی مزید تیز اور بہتر ہوگی۔
