کراچی: پاور ہاؤس چورنگی کے قریب شادی ہال میں سلنڈر دھماکا، 4 افراد زخمی

کراچی(29 مارچ 2026): شہر قائد کے علاقے پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ایک شادی ہال میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

 پولیس حکام کے مطابق پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ایک شادی ہال میں سلنڈر دھماکے کا واقعہ پیش آیا ہے، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکا ہال میں موجود سیوریج لائن میں گیس بھرنے کے باعث پیش آیا۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے ہال میں موجود صوفوں میں آگ لگ گئی اور فانوس وغیرہ بھی ٹوٹ کر گر گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اور سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*