
کراچی: وزیرریلوے حنیف عباسی نے ملیرہالٹ انڈرپاس کی تعمیرکے لیے این اوسی جاری کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ اور وزیرریلوے حنیف عباسی نے وفود کے ہمراہ اجلاس کیا جس میں شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ ، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ شریک ہوئے۔
وزیر اعلیٰ کے ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں کراچی سرکلر ریلوےاور سب اربن ٹرین سروس بحال کرنے پر اتفاق ہوا، اس کے علاوہ کراچی سے روہڑی اورکراچی سےجیکب آباد نئی ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کو فوری طورپر مؤثر اورسستی پبلک ٹرانسپورٹ کی ضرورت ہے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مشترکہ کوششوں سے ریلوے نظام کو جدید اور قابلِ اعتماد بنایا جائے گا۔
اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ سندھ حکومت ملیر ہالٹ پر انڈرپاس تعمیر کرنا چاہتی ہے،ریلوے سے این اوسی میں تاخیر کے باعث انڈرپاس کامنصوبہ شروع نہیں ہو سکا۔
اس پر وزیرریلوے حنیف عباسی نے ملیرہالٹ انڈرپاس کی تعمیرکے لیے این اوسی جاری کرنے کی ہدایت کردی۔
