کراچی: نارتھ ناظم آباد میں ٹینکر کی ٹکر سے بچہ جاں بحق

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک این میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں تیز رفتار واٹر ٹینکر سے موٹر سائیکل پر سوار کو ٹکر ماری۔

پولیس کے مطابق بچہ موٹر سائیکل پر والد کے ساتھ تھا، عوام نے واٹر ٹینکر ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

مشتعل افراد نے ٹینکر کو جلانے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا، پولیس نے ٹینکر کو تحویل لے کر تھانے منتقل کردیا اور ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*