
پاکستان کے سب سے بڑے ہیلتھ سیکٹر ایونٹ 23 ویں ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز کا آغاز ہوگیا۔ ای کامرس گیٹ وے کے مطابق 3 روزہ ’ہیلتھ ایشیا 2026‘ کا انعقاد 10 سے 12 ستمبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں ہورہا ہے۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا کہ پاکستان پہلی بار ویکسین پروڈکشن لگانے جارہا ہے اور ہم جلد ہی انڈونیشیا کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا شناختی کارڈ آپ کا یونیورسل میڈیکل ریکارڈ بن جائے گا اور اسے سسٹم کے ساتھ منسلک کیا جائے گا جبکہ اس پر بھی ہم جلد نادرا کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کریں گے۔
