کراچی میں کھنٹوں کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے

رپورٹ رائو عمران

شہر میں ہائی الرٹ اور پولیس کے ناکوں کے باوجود تین کھنٹوں کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے قومی ڈیحیٹل کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے واقعات میمن گوٹھ سرجانی ٹاؤن ڈیفنس بلدیہ ٹاؤن میں پیش آنے

گلشنِ سرجانی PSO پمپ کے قریب ڈکیتوں نے کار کے نہ رکنے پر کار پر فائرنگ کرکے کار میں سوار 02 افراد کو ہلاک کردیا ہلاک ہونے والے افراد کو ریکسو ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ملیر میمن گوٹھ صاحب داد گوٹھ کے قریب فائرنگ ایک شخص ہلاک ھوگیا نعش کو جناح ہسپتال منتقل کیاگیا ہے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمد ارسلان ولد محمد شاہد عمر22سال سے کی گئی ہے

ڈیفنس فیز 06 خیابان حلال عربی محل کے قریب گھر میں گن صاف کرتے ہوئے اتفاقیہ گولی چلنے سے ایک خاتون ہلاک ھوگی ہلاک ہونے والی خاتون کو رہکسو ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیاگیا ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت صفیہ دختر غازی خان عمر24سال سے کی گئی ہے
بلدیہ گلشن غازی بسمہ اللہ چوک کے قریب گھر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ھوگی جاں بحق خاتون کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جاں بحق خاتون کی شناخت نورین زوجہ شیر زاد سالہ 38 سے کی گئی ہے
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا پولیس نے موقع سے کرائم سین اکھٹے کر لیے پولیس نے تمام واقعات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*