کراچی میں کورنگی کراسنگ کے قریب بس الٹنے سے 10 افراد زخمی

شہرقائد میں کورنگی کراسنگ کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ تیزرفتاری کے باعث مسافر بس الٹنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی کراسنگ کے قریب ایف 11 مسافر بس تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق مسافر بس موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے قابو میں نہ رہ سکی اور الٹ گئی۔

صبح کا وقت ہونے کے باعث بس میں مسافروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ خوش قسمتی سے کسی بھی مسافر کو شدید نوعیت کی چوٹیں نہیں آئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام زخمی مسافروں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور خوش قسمتی سے حادثے میں کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*