کراچی میں کتے کے کاٹنے کے واقعات پر اجلاس، متعلقہ ادارے اسپتالوں کے ڈاگ بائٹ سینٹرز کی نگرانی کریں، کمشنر کراچی

کراچی: کمشنر کراچی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں شہر کے اسپتالوں میں قائم ڈاگ بائٹس مراکزی کی کڑی نگرانی اور تمام سینٹرز کو فعال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی اور آوارہ کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔ کمشنر کراچی نے ہدایت کی کہ اسپتالوں میں اینٹی ریبیز ویکسین اور معیاری طبی سہولیات کی کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے۔ ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل کر آوارہ کتوں کی نیوٹرلائزیشن اور ٹیگنگ جیسے اقدامات کی منصوبہ بندی کی جائے گی، جبکہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو اگلے اجلاس میں اپنے اضلاع کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*