کراچی میں منکی پاکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، عذرا فضل پیچوہو

سندھ کی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ کراچی سمیت صوبے میں منکی پاکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ پر مسافر میں منکی پاکس کی علامات سے متعلق کوئی صداقت نہیں، ایئر پورٹ انتظامیہ کو تصدیق کے بغیر کسی قسم کی اطلاع جاری کرنے کا اختیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت تمام صورتحال کو از خود مانیٹر کر رہا ہے، جناح اسپتال اور چانڈکا میڈیکل اسپتال میں آئسولیشن وارڈ قائم کیے جا چکے ہیں۔

صوبائی وزیرِ صحت کے مطابق کراچی میں 20 بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے یہ بھی کہا کہ منکی پاکس سے متعلق غیر مصدقہ اطلاعات فراہم کرنے سے گریز کیا جائے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*