کراچی میں ملزمان کی دن دیہاڑے شہری کو لوٹنے کی کوشش، شہریوں نے پتھراؤ کرکے ناکام بنادی

کراچی کے علاقےکورنگی میں ملزمان کی شہری کو سرعام لوٹنےکی ویڈیو سامنے آگئی، موقع پر موجود شہریوں نے ملزمان پر پتھراؤ کردیا جس کے باعث ملزمان لوٹ مار کے بغیر ہی فرار ہوگئے۔

موبائل فون سے بنی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو ملزمان بیچ سڑک پر ایک شہری کو لوٹنے کی کوشش کررہے ہیں اور سڑک کے دونوں اطراف شہریوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

واردات دیکھ کر کچھ شہریوں نے ملزمان پر پتھراؤ کیا جس کے باعث وہ اس شہری کو لوٹنے میں ناکام رہے اور فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ 19 ستمبر کو کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں پیش آیا تھا جہاں ایک نجی کمپنی کے سیلز مین کو لوٹنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ اس نے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے پستول کے بٹ مار کر اسے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعےکا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی حاصل کی جارہی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*