کراچی میں لوڈشیڈنگ فری علاقوں میں بھی بجلی کی بندش: کے الیکٹرک نے ایل این جی کمی کا بہانہ بنا کر شہر بھر کو اندھیرے میں دھکیل دی

کراچی کے شہریوں کو بڑا جھٹکا، لوڈشیڈنگ فری علاقوں میں بھی بجلی کی بندش شروع ہو گئی۔

کراچی کو بجلی فراہم کرنے کی ذمہ دار کمپنی کےالیکٹرک کا بجلی کا نظام اوورلوڈ ہونے پر متعدد گرڈ اسٹیشنز کے فیڈرز بند کر دیئے گئے۔

کے الیکٹرک نے لوڈ مینجمنٹ کے نام پر نیا اقدام کرتے ہوئے مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ شروع کر دی۔ مستثنیٰ علاقوں میں مرحلہ وار ایک گھنٹے لوڈشیڈنگ کا اعلان کیا گیا ہے جس سے کئی علاقوں میں 2 گھنٹے سے بجلی بند ہے۔

صدر، کلفٹن، ڈی ایچ اے، کورنگی سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے جب کہ اورنگی، لیاقت آباد، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد کے علاقے لوڈشیڈنگ کی زد میں آئے ہیں۔

ملیر، لانڈھی، سائٹ، بلدیہ، ماری پور، گلشن اقبال، گلستان جوہر، گلشن حدید اور اسکیم 33 میں بھی بجلی کی بندش سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

اولڈ سٹی ایریا اور رزاق آباد سمیت مختلف علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔

کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی کمی کے باعث  پیداوار میں کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*