
کراچی(کرائم رپورٹر)نیو کراچی صنعتی ایریا، ناظم آباد ،رضویہ اور شیر شاہ کباڑی مارکیٹ کے دکانداروں سے کروڑوں روپے بھتہ طلب،بھتہ خوروں کی جانب سے شیر شاہ مارکیٹ کے پٹیل گودام کے 40سے زائد دکانداروں سے فی کس 10لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا ہے،وسطی کے صنعتی ایریا میں بھتہ خوروں کی فائرنگ صنعتکارزخمی، نکاٹی کا پولیس اور حکومت کے خلاف احتجاج،صنعتکاروں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے،زخمی صنتعکار کی حالت تشویشناک ہے،تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھتہ خوروں نے شہر میں بدترین خوف پیدا کررکھا ہے،پیر اور منگل کی درمیانی شب نیو کراچی تھانے کی حدود میں صنعتکار پر فائرنگ ہوئی واقعےمیں نارتھ کراچی ایسوسی ایشن کےممبر فرزند علی زخمی ہوئے صدر نکاٹی فیصل معیز خان کے مطابق زخمی کوفوری طور پر اسپتال منتقل کیاگیا زخمی فرزند کو دوگولیاں لگی ہیں انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ بھتہ خوری کا شاخسانہ ہے اطلاع ملتے ہی تاجروں و صنعتکاروں کی بڑی تعداد مقامی اسپتال پہنچ گئی صنعتکاروں کی تنظیم نکاٹی نے حکومت سے واقعے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور منگل کوبھتہ خوری کے خلاف نارتھ کراچی ایسوسی ایشن کے صنعتکار سڑکوں پر نکل آئے نکاٹی کے صنعتکار بھتہ خوری کے خلاف احتجاج کیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ گزشتہ روز نکاٹی کے ممبرز کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا تھاحکومت بھتہ خوری کے خلاف بھرپور اقدامات کرے، صدر فیصل معیز نے کہا کہ وزیراعلی سندھ وزیر داخلہ سندھ سے درخواست کرتے ہیں بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔پاکستان کے صنعتکاروں کو تحفظ فراہم کیا جائےہمارا ممبر شدید زخمی ہے دو گولیاں لگی ہیں اسپتال میں ہے ۔فیصل معیز نے گفتگو میں کہا کہ ہم صنعت کار ہیں اور حکومت کو بھرپور ٹیکس ادا کرتے ہیں، اس کے باوجود سیکیورٹی کی صورتحال ناقص ہے۔
انہوں نے آصف علی ذرداری اور بلاول بھٹو ذرداری سے اپیل کی کہ سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے جائیں اور بھتا مانگنے والوں کو لگام دینے کے لیے مؤثر پالیسی تشکیل دی جائے،واقعہ کا مقدمہ لیاری گینگ وار کے نومولود کمانڈر صمد کاٹھیاواڑی کے خلاف درج کیاگیا،فائرنگ کے واقعے پر ڈی آئی جی ضلع غربی عرفان علی بلوچ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس پی وسطی کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔اس کے ساتھ ہی اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی ٹیموں نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور مقامی پولیس کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ایس بی او نیو کراچی محمد ندیم اور پولیس نے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی بھی کی اور ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیکٹیکل وسائل بروئے کار لائے، ادھر اشیاء کی سب سے بڑی کباڑی مارکیٹ شیر شاہ میں گودام ایریا میں واقع پٹیل گودام کے 40سے زائد دکانداروں سے فی دکان 10لاکھ روپے بھتہ طلب کئے جانے کے بعد قانون نافذ کرنے والے متحرک ہو گئے شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری کا گشت، دکانداروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی تاجروں کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے شیر شاہ کباڑی مارکیٹ پٹیل گودام کے 40سے زائد دکانداروں سے فی دکان 10لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا ہے اور رقم نہ دینے پر انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام جن میں رینجرز کے بریگیڈیئر اسد ڈی ایس آر نعیم ایس آر سعید کے علاؤہ پولیس کے ڈی ایس پی ارشد ایس ایچ او پاک کالونی ،ایس ایچ او سائٹ اے اور ایس ایچ او سائٹ بی کی جانب سے بھی شیر شاہ کباڑی مارکیٹ کے صدر ملک ذاہد دہلوی کو ان کی مارکیٹ کے تمام دکانداروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے اور بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی رینجرز اور پولیس افسران نے نفری کے ہمراہ شیر شاہ کباڑی مارکیٹ کا دورہ کیا اور وہاں کے دکانداروں کو کسی خوف کے بغیر کاروبار کرنے کی ہدایت کی گئی،شیر شاہ کباڑی مارکیٹ کے صدر ملک ذاہد دہلوی سے بات چیت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے کہا کہ شہر میں بھتہ خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی تاجر کسی بھی قسم کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے کے بجائے اس کی اطلاع پولیس اوررینجرزحکام کو دیں دھمکیاں دینے اور بھتہ طلب کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر شیر شاہ کباڑی مارکیٹ کے صدر ملک ذاہد دہلوی نے رینجرز حکام اور پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے اداروں پر مکمل اعتماد ہے ،کچھ عرصے سے بھتہ خوری کی شکایات بڑھ گئی تھیں رینجرز کی جانب سے اس کا نوٹس لیا جانا اور سخت کارروائی کا اعلان خوش آئند ھے انھوں نے کہا کہ رینجرز نے پ…


