کراچی میں بھتہ خوروں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت، آئی جی سندھ کا اعلیٰ سطحی اجلاس

کراچی(کرائم رپورٹرطاہرعباسی)آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت شہر میں بڑھتے بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائمز کے واقعات سپہ سالار نے بھتہ خوروں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کردی سی آئی اے حکام کی اجلاس کے دوران حکام کو بریفنگ وصی اور صمد کاٹھیا واڑی سمیت6 کرداروں کے گینگ کے خلاف آپریشن کے دوران18 کارندے مارے گئے۔21سے زائد زخمی ملزمان سمیت72 گینگ کے کارندوں کو گرفتار کیاگیا۔ صمد اور وصی کے ریڈ وارنٹ کا مرحلہ مکمل جمیل چھانگا احمد علی مگسی حماد بہادر پی ایم ٹی اور عظیم کے دستاویزات مکمل کرلئے گئے احمد علی مگسی اور جمیل چھانگا کے کریمنل ریکارڈ پرمشتمل دستہ انٹروپول ہیڈ کوارٹر منتقل کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھتہ خوری اور بڑھتے اسٹریٹ کرائمز کے واقعا ت پر سپہ سالار شہر بھر میں تعینات افسران کے ہمراہ سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق اجلاس کے دوران ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور جرائم کے خلاف پولیس اقدامات پر بریفنگ دی، جبکہ زونل ڈی آئی جیز اور ایس ایس پی ایس آئی یو نے اپنے متعلقہ زونز اور یونٹ میں جرائم کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔آزاد خان نے بتایا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم کے خلاف پولیس اقدامات کی ہفتہ وار بنیادوں پر کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ہدایت کی کہ حالیہ وارداتوں میں ملوث ملزمان کی شناخت کے ساتھ ساتھ جرائم میں ملوث مختلف گروہوں اور ان کے نیٹ ورک کا بھی سراغ لگایا جائے۔ انہوں نے ہر ضلع میں شاہین فورس کی نفری اور گشت غیر معمولی طور پر بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ منشیات مافیاز کے خلاف حکومت سندھ اور پولیس کے جاری اقدامات کے تحت سخت اور موثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ جرائم میں ملوث مفرور، عادی مجرمان اور دیگر ملزمان کے خلاف بھی بھرپور کارروائیاں کی جائیں۔اجلاس میں ایس ایس پی ایس آئی یو سمیع اللہ سومرو نے شہر میں بھتہ خوری کی شکایات، اس کی روک تھام، ملزمان کے خلاف کارروائیوں اور اب تک کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔سپہ سالار سندھ پولیس کو بتایاگیا کہ رواں سال 129 بھتے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ جس میں 69 واقعات میں بھتہ خوری کے واضح شواہد ملے ہیں جبکہ دیگر 60واقعات ذاتی رنجش اور دشمنی کی بنیاد پر قائم کئے گئے۔ 69 مقدمات کی تحقیقات جاری ہے جن میں57 مقدمات میں پولیس ملزمان کی گرفتاری اور گینگ کا تعین کرچکی ہے حکام کو بتایاگیا کہ لیاری گینگ وار اور ٹی ٹی پی کے 14دہشت گرد مارے جاچکے ہیں21زخمی ملزمان سمیت72کرداروں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ اجلاس میں بتایاگیا کہ جنوری میں12 فروری میں34 مارچ میں8 اپریل میں 11 مئی میں 10 جون میں8 جولائی میں 22 اگست میں 9 ستمبر میں 11 جبکہ اکتوبر میں اب تک 3 بھتے کے واقعات درج ہوچکے ہیں۔ حکام کے مطابق ضلع جنوبی کے ڈسٹرکٹ ساؤتھ سٹی اور کیماڑی ضلع شرقی کے ایسٹ ملیر کورنگی اور ویسٹ کے وسطی اور غربی میں بھی بھتے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں حکام کو بتایاگیا کہ سب سے زیادہ واقعات ڈسٹرکٹ وسطی میں رواں سال35رپورٹ ہوئے جن میں سے19حل کرلئے گئے جبکہ3مقدمات خارج کئے گئے۔ حکام کو بتایاگیا کہ وصی لاکھو صمد کاٹھیا واڑیجمیل چھانگا بہادر پی ایم ٹی حماد ملائیشیا احمد علی مگسی اور تحریک طالبان افغانستان کیلئے فیض محمد فیضی نامی گروپ کام کررہاتھا۔حکام کے مطابق جمیل چھانگاگینگ کا کارندہ ذیشان عرف شان ٹی ٹی پی کا دہشت گرد غنی الرحمان لیاری گینگ وار کا شہزاد سکندر عرف بابر کالیا ٹی ٹی پی افغانستان کا دہشت گرد شیر خان عرف سہراب اور سید محمد مارے جاچکے ہیں۔جبکہ میمن شاپنگ مال پر فائرنگ میں ملوث باپ بیٹا سمیت شاہ رخ خان عرف جگنو راغب علی مرزا اور علی حمزہ بھی رینجرز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہوئے۔ جبکہ میمن شاپنگ مال میںد وسرے واقعے میں ملوث دلشاد خرم عرف ببلو بھی دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا ایس آئی یو حکام نے آئی جی سندھ کو بتایاکہ وصی لاکھو صمد کاٹھیا واڑی حماد ملائیشیا اور جمیل چھانگا کے ریڈ وارنٹ انٹرپول ہیڈ کوارٹر فرانس سے جاری ہوچکے ہیں۔ جبکہ احمد علی مگسی بہادر پی ایم ٹی اور عظیم کے دستاویزات تیار کئے جارہے ہیں احمد علی مگسی کا کریمنل ریکارڈ مرتب کرکے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو منتقل کیاجاچکا ہے وفاقی ادارہ انٹرپول ہیڈ کوارٹر سے اجراء کیلئے رابطے میں ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*