کراچی: منگھوپیر واقعہ کا مقدمہ درج، پولیس وردی میں ملبوس 2 نامعلوم افراد شامل، ایس ایچ او معطل

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں فائرنگ سے 15 سالہ نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق درج کیے گئے مقدمے میں پولیس کی وردی میں ملبوس 2 نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے جن کی تلاش کے لیے قانونی و تفتیشی اقدامات جاری ہیں۔ دوسری جانب علاقے میں جرائم کی روک تھام میں ناکامی اور انتظامی غفلت پر ایس ایچ او تھانہ منگھوپیر کو عہدے سے معطل کر دیا گیا ہے جبکہ اعلیٰ حکام کی ہدایت پر واقعے کی ہمہ جہت تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*