کراچی: منگھوپیر میں ڈاکوؤں سے مقابلے میں پولیس اہلکار شہید، وزیر داخلہ کا ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

کراچی کے علاقے منگھوپیر نہر کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلے میں پولیس اہلکار خادم شہید ہوگیا۔

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں نہر کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار خادم شہید اور طفیل زخمی ہوگیا۔

موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکار کا بیان لیا ہے موٹر سائیکل پر دو مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا،  اہلکاروں نے مشکوک جان کر ملزمان کو روکنے کی کوشش کی۔

انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے تیس بور اور نائن ایم ایم پستول کے گولیوں کے خول ملے ہیں۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پولیس اہلکار کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ کو فی الفور ایکشن لینے کی ہدایت کردی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور کیفر کردار تک پہنچایا جائے، جامع تفتیش ک بدولت ملزمان تک رسائی اور گرفتار کو یقینی بنایا جائے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر پولیس ٹیم تشکیل دی جائے۔

بعدازاں ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے نجی اسپتال میں زخمی اہلکار کی عیادت کی اور بہترین طبی سہولتیں فاہم کرنے کی ہدایت کی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*