
کراچی کے علاقے لیاقت آباد ایف سی ایریا میں فائرنگ کرکے تین سالہ بچی فروا کو قتل کردیا گیا ہے۔
ایس ایس پی کے مطابق والد نے ابتدائی طور پر ریسکیو حکام کو ڈکیتی مزاحمت کا بتایا ہے، والد نے کہا کہ ڈاکو سے مزاحمت کی تو اس نے فائرنگ کردی۔
والد کا کہنا ہے کہ بچی کو گود میں لے کر گلی میں چہل قدمی کررہا تھا اس دوران موٹر سائیکل سوار دو ملزمان آئے اور موبائل چھیننے کی کوشش کی۔
بچی کے والد کے مطابق ڈاکوؤں کو دھکا دیا تو انہوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بچی کے چہرے پر گولی لگی، کم عمر ڈکیت فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جائے وقوعہ سے خول ملا اور نہ ہی خون کے نشانات ہیں، والدین پوست مارٹم اور قانونی کارروائی کے بغیر بچی کی میت اسپتال سے لے گئے اور اسے سرد خانے منتقل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین کے بیانات میں تضاد ہے تمام پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
