
کراچی(کرائم رپورٹر)چار روز سے بجلی بند، لیاری کے مکین سڑکوں پر نکل آئےآگ لگا کرسڑک بلاک کرکے احتجاج کیا، تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے چاکیواڑہ گل محمد لین میں چار روز سے بجلی کی بریک ڈاؤن کے خلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا،لیاری میں گزشتہ چار روز سے بجلی کی مسلسل بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔اور سڑک بلاک کرکے آگ لگاکر نعرے بازی کیمظاہرین نے بجلی کی عدم فراہمی پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ شدید گرمی میں بچوں، بزرگوں اور خواتین کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ متعدد بار متعلقہ ادارے کو شکایات درج کرانے کے باوجود بجلی بحال نہیں کی گئی۔ چار روز سے بجلی کی بندش نے شہریوں کو شدید اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی فراہمی فوری طور پر بحال کی جائے اور طویل بندش کی وجوہات سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔علاقہ مکینوں نے خبردار کیا کہ اگر بجلی کی فراہمی فوری بحال نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
