کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں لگی آگ نے ساتھ والی فیکٹری کو بھی لپیٹ میں لے لیا، ایک حصہ منہدم

کراچی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں کپڑوں کی فیکٹری میں لگی آگ نے ساتھ والی فیکٹری کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق آگ کے باعث فیکٹری کا ایک حصہ گرگیا اور آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق 16 فائر ٹینڈر، واٹرباوزر  اور  اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں،  فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابوپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اس سے قبل ریسکیو حکام نے کہا تھا کہ فیکٹری میں دھواں بھرنے سے 3 افراد کی حالت غیر ہوگئی تاہم فیکٹری سے تمام لوگوں کو نکال لیا گیا۔

 ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز جوان ریسکیو آپریشن میں شامل ہیں، رینجرز جوان واقعے کی سنگینی کودیکھتے ہوئےفوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

ترجمان نے کہا کہ رینجرز کے اہلکار فائر بریگیڈ اور ریسکیو کے عملے کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، ہماری اولین ترجیح انسانی جانوں کا تحفظ اور آگ کو مزید پھیلنے سے روکنا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے لانڈھی میں کپڑےکی فیکٹری میں آگ لگنےکا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ نے فائربریگیڈ کی مزید گاڑیاں اور ضروری ریسکیو سامان فوری موقع پرپہنچانےکی ہدایت کی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*