کراچی: شہر میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی، موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ رپورٹس کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جبکہ گزشتہ روز درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد رہا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 55 سے 85 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*