کراچی: شاہ لطیف میں ڈکیٹی مزاحمت سابق گورنر کامران ٹیسوری کا گن مین زخمی

کراچی(کرائم رپورٹر)شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں مزاحمت پر مبینہ ڈکیتوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔مسلحہ ملزمان اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے، تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 22B صحافی چوک کے علاقے میں مزاحمت پر مبینہ ڈکیتوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار 27 سالئ فرمان ولد سعید غنی زخمی ہوگیا۔زخمی پولیس اہلکار سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی سکیورٹی پر تعینات ہے،جو کہ سکیورٹی ون میں سے دیا گیا تھا پولیس کے مطابق اہلکار کو دو گولیاں لگیں، جبکہ ملزمان مبینہ طور پر پولیس اہلکار سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔ زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*